تھانہ فقیر آباد قاضی کلے کی حدود میں رات کے وقت ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں نامعلوم ملزم یا ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کر دیا۔
مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی معلومات کے مطابق قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔ تاحال ملزمان کی شناخت یا واردات کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔