خوشاب میں غیرت کے نام پر جوڑے پر تیز دھار آلے سے حملہ، دونوں شدید زخمی

خوشاب میں غیرت کے نام پر جوڑے پر تیز دھار آلے سے حملہ، دونوں شدید زخمی

ویب ڈیسک: خوشاب کے علاقے سرفراز ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سے شدید زخمی کر دیا۔

 پولیس کے مطابق راجن پور کے رہائشی عبدالخالق نے اپنی پسند سے شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے گھر والے ناراض تھے۔ واقعے میں ملزمان نے عبدالخالق اور اس کی بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ اطہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔