پاکستان کی ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویہ اپنایا اور انہیں جان بوجھ کر تنگ کیا تاکہ تنازع پیدا ہو اور وہ خبروں میں رہ سکیں۔متھیرا کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل جب راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچی تھی، اس دوران انہوں نے راکھی کا آن لائن انٹرویو کیا۔ ان کا تجربہ انتہائی مشکل تھا کیونکہ راکھی ساونت نے پورا انٹرویو بستر پر لیٹ کر کیا، دوران گفتگو لائن کاٹتی رہیں اور بدتمیزی سے پیش آئیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران جان بوجھ کر رویہ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تاکہ تنازع پیدا ہو اور وہ زیادہ خبروں میں رہ سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ راکھی کو انٹرویو کا معاوضہ دیا گیا تھا، اس لیے انہوں نے خاموشی اختیار کی، کیونکہ اگر وہ انٹرویو چھوڑ دیتیں تو چینل کو نقصان ہوتا۔متھیرا نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہوں نے برداشت کیا کیونکہ یہ ان کی مجبوری تھی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ راکھی ساونت کے کیمرے کے سامنے اور پیچھے کے رویے مختلف ہیں اور وہ کسی دودھ کی دھلی نہیں، بلکہ اکثر تنازعات پیدا کرتی رہتی ہیں۔