راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر اور دیدار کا جوابی ردعمل

راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر اور دیدار کا جوابی ردعمل

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر پاکستانی اداکاراؤں کا جوابی ردعمل

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی طرف سے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج دینے کے بعد کئی پاکستانی شخصیات نے دلچسپ جوابات دیے ہیں۔ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی اور پاکستانی اداکارائیں ان کے جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ 24 گھنٹے تک مسلسل ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔ راکھی نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے ان کے ڈانس کے انداز سے حیران ہو جائیں گے۔

اس چیلنج پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلے ہی دلچسپ ردعمل دیا تھا، اور اب پاکستانی ڈانسر و اداکارہ دیدار نے بھی اپنی ویڈیو شیئر کر کے اس چیلنج کا جواب دیا۔ دیدار نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر راکھی ساونت کے انٹرویو کی آڈیو کلپ پر لپ سنک کی، اور ہانیہ عامر کے لپ سنک کرنے کے انداز کو بھی کاپی کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔اس چیلنج کا یہ دلچسپ ردعمل پاکستانی شائقین میں ہنسی کا باعث بن گیا اور اس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔