راکھی ساونت اور دودی خان کی دبئی میں ملاقات، دلچسپ گفتگو وائرل

راکھی ساونت اور دودی خان کی دبئی میں ملاقات، دلچسپ گفتگو وائرل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کی دبئی میں ہونے والی ملاقات کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دونوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران دبئی میں ایک ساتھ میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں، "آج میں کہاں ہوں؟ پاکستان سے کون آیا ہے؟" اسی دوران دودی خان انٹری دیتے ہوئے کہتے ہیں، "ہم یہاں پاک بھارت کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔"راکھی ساونت نے خوشگوار موڈ میں دودی خان کا تعارف کراتے ہوئے کہا، "آج میرے ساتھ پاکستان سے آئے دودی خان ہیں، اور ہم یہاں پاک بھارت کا میچ دیکھ رہے ہیں۔"ایک اور وائرل ویڈیو میں، بھارت کی جیت کے بعد راکھی ساونت نے دودی خان کو چھیڑتے ہوئے کہا، "بھارت جیت گیا اور دودی خان کی شکل اُتر گئی ہے، کوہلی نے تمہاری ٹیم کو جم کر دھویا۔" دودی خان نے جواب دیا، "اچھا کھیلنے والے کی تعریف کرنی چاہیے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔ بھارت کی ٹیم نے واقعی اچھا کھیلا، میں مبارکباد دیتا ہوں، اور کوہلی جی واقعی کرکٹ کے دیوتا ہیں۔"راکھی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو مبارکباد دی اور کہا، "خدا آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔" تاہم، انہوں نے ہاردک پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "پانڈیا بالکل اچھا نہیں کھیلے، تُو سنبھل جا!"

دودی خان نے راکھی ساونت کے لیے ڈائمنڈ رنگ خرید لی؟
چند روز قبل، دودی خان کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں دبئی کی ایک ڈائمنڈ شاپ میں راکھی ساونت کے لیے ایک کیرٹ کی قیمتی ڈائمنڈ رنگ خریدتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دودی خان دکاندار سے مشین کے ذریعے ڈائمنڈ کا خالص پن چیک کرواتے نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں دودی خان کہتے ہیں، "راکھی جی! کیسی ہیں آپ؟ میں سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو دیکھ رہا ہوں جو کہتے ہیں کہ ہم راکھی کو یہ دیں گے وہ دیں گے، لیکن میں کرکے دکھاؤں گا۔"اس کے بعد دکاندار انہیں ایک کیرٹ کی اوریجنل ڈائمنڈ رنگ دکھاتا ہے اور کہتا ہے، "یہ اصلی ڈائمنڈ رنگ ہے اور اس کا سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے۔" دودی خان نوٹوں کی گڈی نکالتے ہیں اور دکاندار کو تھما دیتے ہیں، پھر مشین کے ذریعے ڈائمنڈ کی تصدیق بھی کرواتے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آیا دودی خان واقعی راکھی ساونت کے لیے ڈائمنڈ رنگ خرید چکے ہیں یا یہ محض ایک مذاق تھا۔