چڑیل کا طلبہ سے متعلق نامناسب بیان قابلِ قبول نہیں: راکھی ساونت کی کنگنا رناوت پر تنقید

چڑیل کا طلبہ سے متعلق نامناسب بیان قابلِ قبول نہیں: راکھی ساونت کی کنگنا رناوت پر تنقید

بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث خبروں میں ہیں۔

 طلبہ کے احتجاج کے حوالے سے کنگنا رناوت کی جانب سے کی گئی تنقید پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جبکہ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے ان کے بیان پر اعتراض اٹھا دیا۔راکھی ساونت نے کہا کہ ملک کے طلبہ اور بیٹیوں کے بارے میں اس طرح کی زبان استعمال کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے سیاسی کردار اور بیانات پر سوالات اٹھائے۔