ڈونکاسٹر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تحقیقات جاری

ڈونکاسٹر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تحقیقات جاری

برطانیہ کے شہر ڈونکاسٹر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 10 بجے ریٹفورڈ کے قریب گیمسٹن کے ہوائی اڈے سے ہوا، لیکن ہیلی کاپٹر صرف 15 منٹ بعد انگس روڈ میں واقع فوڈ ویسٹ ری سائیکلنگ فرم ریفوڈ کے نزدیک ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں کہ اس میں کتنے افراد سوار تھے یا کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے یا نہیں۔ برطانوی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر رابنسن آر44 ریوین II ماڈل کا تھا۔ م

وجودہ فوٹیجز میں ایک سیاہ رنگ کا ہیلی کاپٹر دیکھا جا سکتا ہے جس کے نیچے پیلے رنگ کا نعرہ یا لکھا ہوا نظر آ رہا ہے، اور یہ ہیلی کاپٹر ایک طرف گرا ہوا ہے۔مقامی کونسلر جیمز چرچ نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے والی جگہ دو ریلوے لائنوں کے بیچ ایک الگ تھلگ علاقے میں واقع ہے، جہاں عام طور پر عوام کا گزرنا کم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ حادثے کی مزید معلومات ابھی حاصل نہیں ہو سکیں۔حالیہ اطلاعات کے مطابق، مقامی انتظامیہ اور پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔