برطانیہ کے علاقے ڈیون میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ریسکیو آپریشن جاری

برطانیہ کے علاقے ڈیون میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ریسکیو آپریشن جاری

جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے، جس کی برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر برطانوی شاہی بحریہ رائل نیوی کا تھا، جو معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔برطانوی پولیس اور ریسکیو اداروں نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک حادثے میں جانی نقصان یا زخمیوں کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آ سکی، جبکہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی، موسم یا دیگر عوامل سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔مجموعی طور پر علاقے میں سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔