امریکی فوج کا اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا کسی فنی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔