بھارتی صدر دروپدی مُرمو کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کے فوری بعد کیرالہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جس میں نیا بنایا گیا ہیلی پیڈ زمین میں دھنس گیا۔
یہ واقعہ اُس وقت ہوا جب صدر دروپدی مُرمو سبریمالا مندر جانے کے لیے کیرالہ پہنچیں۔ذرائع کے مطابق، یہ ہیلی پیڈ اصل مقام نِلاکل تھا، جہاں لینڈنگ کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن خراب موسم اور دیگر حالات کے باعث آخری لمحے میں لینڈنگ مقام تبدیل کرکے پرمدم کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ہیلی پیڈ کی تعمیر گزشتہ رات دیر گئے مکمل ہوئی تھی، اور آج صبح صدر کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرنے کی توقع تھی۔ تاہم، کنکریٹ کی سختی مکمل طور پر نہیں ہو پائی تھی، کیونکہ یہ ابھی مکمل طور پر خشک نہیں ہوا تھا۔ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ، وقت کی کمی کے سبب، کنکریٹ ابھی سخت نہیں ہوا تھا، اور جب ہیلی کاپٹر کے پہیوں نے زمین پر بوجھ ڈالا، تو وہ زمین دھیما ہو گئی اور دھنس گئی۔
اس کی وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ کنکریٹ ابھی مکمل طور پر خشک نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے زمین میں گڑھے بن گئے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار ہیلی کاپٹر کو زمین سے نکالنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا Mi-17 ہیلی کاپٹر بھی اس کارروائی میں مدد دے رہا ہے۔یہ واقعہ عوام اور حکام میں حیرت اور تشویش کا باعث بن گیا ہے، اور حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے اور تعمیراتی معیار کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔