عوامی لیگ پر پابندی کے باعث کارکن انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے:سربراہ شیخ حسینہ
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک میں عام انتخابات اگلے سال فروری میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے دھمکی دی ہے کہ ان کی جماعت پر پابندی کے بعد انکے لاکھوں حامی آئندہ سال ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے