بنگلہ دیش ،عام انتخابات کیلئے پولنگ آج ، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، فوج تعینات

 روز کیلئے  موٹر سائیکل چلانے پر ملک گیر پابندی،  حکومت بنانے کیلئے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے
ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش میں  13ویں پارلیمانی انتخابات آج ہورہے ہیں ۔انتخابات کیلئے ملک بھر میں فوج   تعینات ہے  جبکہ  تین روز کیلئے    موٹر سائیکل چلانے پر ملک گیر پابندی عائد کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن  کے مطابق آج  ( جمعرات) صبح 7:30 بجے بنگلہ دیش میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گا جو شام 4:30 بجے تک مسلسل جاری رہے گی۔اس دن ملک کے 300 پارلیمانی حلقوں میں سے 299 میں بیک وقت ووٹنگ ہو گی۔ مجموعی طور پر تقریبا 2000 امیدوار اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں 250 سے زیادہ آزاد امیدوار ہیں۔  عام انتخابات  کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا، 3 روز کیلئے  موٹر سائیکل چلانے پر ملک گیر پابندی عائد کی گئی ہے۔30  حکومت بنانے کیلئے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھِیں۔   عوامی سروے  میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔شیخ حسینہ واجد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں