بنگلہ دیش میں 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں انتخابات ہوں گے: محمد یونس

 ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش میں نگران حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال کے آخر یا 2026 کے آغاز میں منعقد ہوں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس پر انتخابات کے لیے دبا ئوبڑھتا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف تحریک نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد محمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔