سردار عتیق احمد خان کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عتیق خان نے آبائی حلقہ دھیرکوٹ سے اپنے بیٹے عثمان عتیق کو الیکشن لڑانے کا حتمی فیصلہ کر لیا
پوٹھی مکوالاں( آن لائن) سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی سامنے آئی ہے سابق وزیراعظم عتیق خان نے آبائی حلقہ دھیرکوٹ سے اپنے بیٹے عثمان عتیق کو الیکشن لڑانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے عتیق خان کی منصوبہ بندی ہے کہ ن لیگ اس حلقہ میں اپنا امیدوار سامنے نہ لائے عتیق خان عام انتخابات کے بعد علماء  و مشائخ کی نشست پر ممبر اسمبلی بننے کا ارادہ رکھتے ہیں دوسری طرف اس حلقہ میں آزاد امیدوار ساجد عباسی کو عتیق خان کے امیدوار نہ ہونے سبقت ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ن لیگ کے راجہ فیصل آزاد اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ مبشر اعجاز بھی امیدوار ہوں گے آزاد کشمیر کے موجودہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان بھی بوجوہ صحت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔