بنگلہ دیش میں عام انتخابات اگلے سال 12فروری کو ہوں گے:چیف الیکشن کمشنر

ْڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)طویل انتظار، سیاسی دبائو اور احتجاج کے بعد بالآخر بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ آئندہ قومی انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد کیے جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین نے مزید کہا کہ 12 فروری کو ہی عوام سے جولائی چارٹر نامی اصلاحاتی منصوبے پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔