سی سی ڈی انسپکٹر نے تاوان کیلئے تاجر اغواء کرلیا‘40 لاکھ لیتے اہلکار سمیت گرفتار

کاہنہ کا رہائشی ولید آن لائن کام کرتا ہے‘ سی سی ڈی کوتوالی کے انسپکٹر جاوید نے اہلکاروں کے ساتھ مل کر اسے گھر کے قریب سے اغواء کیا
ولید کے اہلخانہ سے5کروڑتاوان مانگا‘رقم نہ دینے پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا‘رہائی کیلئے40لاکھ میں معاملات طے ہوگئے
 ولید کے اہلخانہ کو انسپکٹر جاوید مختلف جگہوں پر بلاتا رہا‘ایل او ایس کے قریب رقم وصول کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا‘مقدمہ درج
لاہور(علی چودھری) سی سی ڈی کے افسروں نے تاجر کو گھر سے اغواکرکے اہل خانہ سے 5کروڑ تاوان مانگ لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا نوٹس ، مغوی بازیاب،سی سی ڈی کے انسپکٹر سمیت دو گرفتار کرلئے گئے‘ 40لاکھ روپے میں ڈیل ڈن ،، تاوان کی رقم وصول کرتے سی سی ڈی کا انسپکٹر اور ایک اہلکار گرفتارکئے گئے‘سی سی ڈی کوتوالی کے انسپکٹر جاوید نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ کاہنہ کے رہائشی ولید  کو جوآن لائن کام کرتاہے ، گھر کے قریب سے اغواء کیا‘ انسپکٹر جاوید نے ولید کے اہل خانہ سے ولید کی رہائی کے عوض 5کروڑ تاوان مانگا، ذرائع کے مطابق  انسپکٹر جاوید نے تاوان نہ دینے پر ولید کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ،نسپکٹر جاوید کی ولید کے اہل خانہ سے چالیس لاکھ تاوان کی ڈیل ہوئی ولید کے اہل خانہ نے چالیس لاکھ میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی  میںگھر فروخت کیا،ذرائع کے مطابق انسپکٹر جاوید تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے کرائے کی گاڑی لے کر  مغوی کے اہلخانہ کو کبھی ہائیکورٹ ، کبھی شمع سٹاپ ‘کبھی کیمپ جیل  اورشادمان سمیت دیگر جگہوں پر بلاتارہا، انسپکٹر جاوید نے ایل او ایس کے قریب چالیس لاکھ تاوان وصول کیا ، تھانہ کاہنہ کی پولیس نے ملزم انسپکٹر جاوید اور ساتھی کانسٹیبل توصیف کو تاوان کی رقم سمیت گرفتار کرلیا،  ولید کو بخفاظت اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ، تھانہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون میں مقدمہ درج  کرلیا گیا