اغواء برائے تاوان سیل کا گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن

گمشدہ و گھر سے بھاگے 7 بچے ٹریس کرکے ان کو  بحافظت والدین کے سپرد کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اغواء  برائے تاوان سیل کا گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 07 بچے ٹریس کرکے ان کو  بحافظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ٹریس کیے گئے بچوں  میں 10 سال قبل سندھ سے لاپتہ ہونے والا علی حیدر اور  دو بچیاں بھی شامل ہیں والدین نے بچوں کے اغواء￿  کی رپورٹس لاڑکانہ سمیت پنجاب کیمختلف تھانہ جات میں درج کروا رکھی تھیں ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہیبازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاڑکانہ سندھ، لاہور، شیخوپورہ قصور  سمیت مختلف شہروں سے ہے جن  کو  ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر،  سوشل میڈیا کے ذریعے داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بس سٹیندز سے ٹریس کیا گیا