ساہیوال (خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی کی کارروائی ،ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، سی سی ڈی ساہیوال صدر سرکل کی ٹیم نے انتھک محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم عمیر سجاول کو پاکپتن سے گرفتارکرلیا جس پر تھانہ یوسف والا میں مقدمہ درج تھا۔ ترجمان سی سی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شریف شہریوں کو عورتوں کے ذریعے ہنی ٹریپ اور اغواء کرکے رقم ہتھیانے اور تشدد میں ملوث تھا اور ملزم نے ہومیو ڈاکٹر محمدعدنان کو ہنی ٹریپ کرکے اغواء کیا۔