بنوں‘ مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا

مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے
بنوں (آن لائن)بنوں میں پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔