ساہیوال ،سب انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ )اینٹی کرپشن پولیس کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ ،سب انسپکٹرکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی میں معاذعلی کے خلاف مقدمہ درج تھا جس میں تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمدعاشق 2لاکھ روپے رشوت مانگ رہا تھا جبکہ پہلے 3لاکھ 65ہزار روپے لے چکا ہے۔اب 30ہزار روپے رشوت طلب کر رہاہے جس پر معاذعلی نے اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ کردیا اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال سہیل قیصر نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی نگرانی میں چیچہ وطنی کچہری میں ریڈ کرکے سب انسپکٹر محمدعاشق کو 30ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے مقدمہ درج کرلیا۔