این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد گرفتار

 کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں عثمان احمد کو گرفتار کیا گیا 
لاہور(آئی این پی ) ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان احمد کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے لاپتہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر منظر عام پر آگئے، عثمان احمد کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں عثمان احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹراین سی سی آئی اے عثمان احمد نے لاپتہ ہونے کی وجوہات بھی بتادیں اور کہا ساتھیوں کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے چھپ گیا تھا