جعلی شناختی کارڈز، سرکاری طرز کی نمبر پلیٹس اور ایک الیکٹرک شاک ڈیوائس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ روڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی سی ڈی کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرنے والے ایک جعلی افسر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم سرکاری افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کے جعلی شناختی کارڈز، سرکاری طرز کی نمبر پلیٹس اور ایک الیکٹرک شاک ڈیوائس برآمد کی گئی۔ ملزم اپنی گاڑی پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹ اور بلیک پیپر استعمال کر کے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا