این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 3 دن میں بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی ایکے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کے لیے  پولیس کو 3 دن کی مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وکیل  رضوان عباسی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں ہیں، خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بھی نہ اٹھا لیا گیا ہو،  پٹیشنر نے مجھے فون کرکے کہا کہ ان پر پٹیشن واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔وکیل رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر کیشوہر اہم کیسز پر کام کررہے تھے جنہیں سفید کار میں اغوا کرلیا گیا، اب پٹیشنر کا فون بھی آف جارہا ہے اور ان سے رابطہ نہیں، ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا جائے۔ وکیل نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایسی مشکوک گاڑی میں اغوا کیا گیا جس کی نمبر پلیٹ ہی جعلی ہے