محکمہ تعلقات عامہ :12 افسروں کی ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے پر ترقی

فرحان علی، آغا احتشام حیدر،منور حسین ودیگر ترقی پانیوالوں میں شامل
چارچیف وارڈرز کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈ نٹ جیل کے عہدے پر ترقیاں 
لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ اطلاعات پنجاب کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ کے 12 افسروں کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز محمد سلیم اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں فرحان علی، ا?غا احتشام حیدر،منور حسین، نثار احمد خان، سید سلمان حسین، محمد اویس عابد، محمد وسیم، عظمٰی زبیر، امبر جبین، عبدالرئوف اعوان ، عاصم اقبال راجہ اور حافظ قیصر عباس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں چارچیف وارڈرز کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈ نٹ جیل کے عہدے پر ریگولر ترقیاں دے دی گئیں۔ سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل نوید اشرف کو گریڈ19میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پریزن کے عہدے پر ترقی دی گئی، چیف وارڈر سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں صفدر علی ڈسٹرکٹ اٹک جیل،محمد افضال ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ، سجاد حیدر شاہ سینٹرل جیل راولپنڈی ، الفت علی ہائی سکیورٹی پریزن میانوالی شامل ہیں۔