این سی سی آئی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے، اسلام آباد سے گرفتار

لاہور(خصوصی رپورٹ )این سی سی آئی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد منظر عام پرآ گئے،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈ کوارٹر عثمان احمد کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کر لیا، عثمان احمد کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے اسلام آباد سے گرفتار کیا،ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور منتقل کردیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد چند روز سے لاپتا تھے، عثمان احمد سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔