عملہ کی مبینہ غفلت ،جنگل سے ہرن کا نایاب بچہ چوری

ظفروال ( خصوصی رپورٹ ) محکمہ وائلڈ لائف کی مبینہ ملی بھگت یا فرائض سے غفلت پرپنڈی منہاساں کے قریبی جنگل سے ہرن کا نایاب بچہ چوری ہوگیا،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز دن دہاڑے پنڈی منہاساں کے قریبی جنگل سے نواز قینچیاں والے کا بیٹا جو سیول کا رہائشی ہے ہرن کا نایاب بچہ چوری کر کے موٹر سائیکل پر لیکر رفو چکر ہو گیا ،اس میں محکمہ وائلڈ لائف کی ملی بھگت یا فرائض سے غفلت اور لاپرواہی سمجھا جائے شہریوں نے سوال اٹھا دئیے۔شہریوں کا کہنا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کی ملی بھگت سے ایسا ممکن نہیں ،محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین بااثر شہریوں کو رات کے وقت خود شکار کراتے ہیں اور اگر کسی غریب شہری کا بچہ شکار کرنے کی جسارت کرے تو محکمہ وائلڈ لائف عدالتوں سے ہزاروں روپے جرمانہ کروا دیتا ہے۔ہرن کے نایاب بچے کو موٹر سائیکل پر لیجاتے ہوئے کئی شہریوں نے دیکھا اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب۔وزیر جنگلات۔ڈپٹی کمشنر نارووال سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔