نجی ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت، خاتون جاں بحق

کرن کا آپریشن ڈاکٹر کے بجائے سٹاف نے کیا، حالت خراب ہونے پر ریفر کر دیا
خاتون ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گئی،سی ای او ہیلتھ نے کارروائی کا آغاز کر دیا 
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) طارق بن زیاد کالونی کے نجی ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔ جہاز گراؤنڈ کے رہائشی عمران نے بتایا 15جنوری کو اپنی بیوی کرن کو طبیعت خراب ہونے پر نجی میٹرنٹی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کر انے لیگیا اور وہاں موجود ڈاکٹر نے آپریشن کا کہا اور مریضہ کو داخل کر لیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے سٹاف نے آپریشن کر دیا جو کہ غلط ہو گیا، بچے کی پیدائش کے بعد مریضہ کی حالت خراب ہوتی رہی جس پر ہسپتال مالکان و سٹاف نے جان چھڑ انے کے لئے دوسرے نجی ہسپتال بھیج دیا جہاں ڈاکٹر نے کہا مریضہ کی حالت بہت تشویش ناک ہیانہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر ا دیں ،وہاں معلوم ہواکہ مریضہ کے سفیدخلیہ کم اور پیٹ میں خون جمع ہو چکا ہے انکا بچنا ممکن نہیں۔ چند دن ٹیچنگ ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد مریضہ دم توڑ گئی۔ محنت کش عمران نے اپنی بیوی کے غلط آپریشن کرنے پر احتجاج کیا اور درخواست سی ای او ہیلتھ کو دے دی جس پر انہوں نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔