چک امرو (نامہ نگار)شہری آبادی میں دو نایاب انڈین نسل ہرن گھس آئے ، بڑا پنڈجرپال ، رعیہ خاص کے علاقوں سے شہریوں نے دونوں ہرن پکڑ لئے ،بڑا پنڈ جرپال میں اہلہ علاقہ نے ہرن پکڑ کر باندھ لیا رعیہ خاص کے علاقہ شریف چوک میں پکڑا جانے والا ہرن لوگوں کے رش کے خوف سے ہلاک ہوگیا ،چند روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ظفروال میں بھی نایاب ہرن گھس آیا تھا، دونوں ہرنوں کے بارے میں اہل علاقہ نے مقامی پولیس وائلڈ لائف کو اطلاع کر دی۔