کھڈیاں :کلینک کے عملہ کی مبینہ غفلت، زچہ و بچہ جاں بحق

 رانا محمد عتیق کی بیوی (ر)کو زچگی کیلئے مقامی نجی کلینک لایا گیا تھا، مقدمہ درج
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)نجی کلینک کے عملے کی مبینہ غفلت،زچگی کیلئے لائی گئی خاتون دوران آپریشن بچے سمیت جاں بحق ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص کے محلہ بلوچانوالا کے رہائشی رانا محمد عتیق نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اسکی بیوی (ر)کو زچگی کیلئے مقامی نجی کلینک لایا گیا تاہم انچارج کلینک (پ)سمیت 3خواتین نے دوران آپریشن مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس سے زچہ و بچہ دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے عتیق کی رپورٹ پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دی۔