لاہورمیں آج بارش کاامکان

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں آج بارش اور آندھی کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا سلسلہ آج تک جاری ر ہے گا ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران پنجاب میں آسمانی بجلی اوربوسیدہ عمارت گرنے 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے جبکہ خیبرپختونخوا میں آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔