آج سے3روز تک بارش کاامکان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ملک کے بالائی علاقوں میں آ ج بدھ سے بادل برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے سے بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔