نمی والے بادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا:سیکرٹری ماحولیات
لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے گیارہ اور بارہ نومبر کو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔ سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے نمی والے بادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا،آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیارکی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔