بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر1 لاکھ 78 ہزار چالان

رواں ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 70 ہزار سے زائد،گوجرانوالہ نے 16ہزار شہریوں کو بھاری جرمانے کئے
لاہور(کرائم رپورٹر)بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ہو جائیں ہوشیار،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نیبغیرلائسنس ڈرائیونگ والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ بغیرلائسنس گاڑی چلانیپر1لاکھ78ہزارسیزائدشہریوں کوچالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہیایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ لاہورٹریفک پولیسنے70ہزارسیزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانیپربھاری جرمانے کیے۔صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے مؤثر اقدامات کیے جائیں،بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جرمانیاورقانونی کارروائی سیبچنیکیلئیشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے