رواں ماہ 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری،لاہوریوں کے 36ہزارچالان
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید سختی کا فیصلہ کیا گیاہے۔رواں ماہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے36 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے۔ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے 9 ہزار، فیصل آباد نے 9 ہزار، راولپنڈی14 ہزار شہریوں کو بغیر لائسنس پر چالان کیے ۔