ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اسی طرح ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی