رواں سال37 لاکھ 26 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

    لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال 37 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 45 ہزار سے زائد چالان اور3 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کئے گئے۔دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ28 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان اور19 ہزار سے زائد تھانوں میں بند کی گئیں۔دھواں چھوڑنے والی176 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کئے گئے۔