دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس ٹریفک نے ایک ہفتے کے دوران 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ترجمان پولیس نے بتایا رواں سال 34 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان اور0 1924 کو تھانوں میں بندکیا گیا۔