ایک روز میں 28 ہزار د شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے

لاہور(خصوصی رپورٹ)گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 9 ہزار شہریوں نے لرننگ اور 10 ہزار نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ،9 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی ،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 5 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان اور قانونی کارروائی کی گئی،12 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔