لاہور میں75 ہزار شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم، آن لائن خدمات بھی جاری ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے 75 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں۔ اس دوران ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس، ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ ایک ہزار سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے، جبکہ 2 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ ایک لاکھ سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے، جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈا ئون لوڈ کیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور صوبہ بھر میں ایسے افراد کے خلاف سخت کریک ڈا ئون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں باقاعدہ تربیت کے بعد گاڑی چلانے کے عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے باعث صوبے میں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل سے استفادہ کریں۔