استعمال شدہ سامان کی نیلامی ہونا تھی،90 فیصد سامان منتقل ہو چکا تھا،کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا:سی ای او ہیلتھ
لاہور(کرائم رپورٹر)بنیادی مرکز صحت ڈوگراں کلاں میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ سامان کھلے آسمان تلے گرا ئونڈ میں اکٹھا کیا گیاتھا جسے اچانک آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق جلنے والے سامان میں سرجیکل ، آپریشنز تھیٹر جراحی آلات ، مشینری ،فرنیچرز ، بیڈز وغیرہ شامل تھے۔لاہور کے مختلف ٹا ئونز سے نیلامی کے لئیسامان ڈوگراں کلاں سٹور کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سامان کی نیلامی ہونا تھی۔ سی ای اوہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر زوہیب حسن نے موقف میں کہا سامان کو ڈوگراں کالا سے قریبی ایچ ایف میں منتقل کیا گیا تھا اور 90 فیصد سے زیادہ سامان پہلے ہی شفٹ ہو چکا تھا۔ہر ایک شے کی فہرست ہمارے پاس موجود ہے اور نہ ہی کوئی بڑا نقصان ہوا ۔