قصور (خصوصی رپورٹ)شہر کے مین نور مسجد روڈ پر سبزی کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا،ریسکیو عملے نے آگ پرقابو پالیا۔محمد اکرم کا ایک نور مسجد کے قریب سبزی سٹور ہے گزشتہ روز شارٹ سرکٹ سے سٹو ر میں آگ بھڑک اٹھی دوکان میں پڑے لکڑی کے کریڈو دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا،وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن مصروف کاروائی ہے۔