مہندی بنانیوالی فیکٹری میں آتشزدگی ،2لاکھ کا سامان خاکستر

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) مہندی بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی ، ریسکیوون ون ٹو ٹو کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھ چین ٹا ئون اوکاڑہ میں واقع ای مہندی بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا اور تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کیا، آتشزدگی سے دو لاکھ روپے مالیت کے نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جبکہ ریسکیو فائر فائٹرز کے بروقت اقدام سے ایک کروڑ مالیت کی پراپرٹی و سٹاک کو محفوظ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاپروائی کے باعث پیش آیا۔