دیپالپور (خصوصی رپورٹ) دیپالپور کی (باقی ضیاء الدین کالونی میں واقع کباڑ خانے میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ایک رکشہ اور لاکھوں روپے مالیت کا کباڑ جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بھڑکتے ہی شعلوں اور سیاہ دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا۔