تلونڈی(خصوصی رپورٹ)تلونڈی میں موبائل شاپ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی مارکیٹ میں واقع علی رضوی کی موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث دکان میں موجود موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا، جس سے دکان مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اس دوران دکان کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔