اردو بازار :گودام کی بیسمنٹ میں آتشزدگی ،سامان خاکستر

لاہور(کرائم رپورٹر )اردو بازار میں گودام کی بیسمنٹ میں آتشزدگی۔ ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آبکاری روڈ کے علاقے میں پلازہ کی بیسمنٹ میں قائم ڈسپوزایبل میٹیریل کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم گودام میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔