ہلڑ بازی، فائرنگ ،پولیس آنے پر نوجوان نے خود کو گولی مارلی

ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ، ماڈل ٹاؤن کا رہائشی، زخمی ملزم شہزاد طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل  
  ملزم ناکے پر ملازمین کو کیسے چکمہ دے کر کینٹ میں داخل ہوا اسلحہ کس نے مہیا کیا ،تحقیقات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر )تھانہ سرور روڈ کے علاقے عزیز بھٹی روڈ کینٹ میں ایک گاڑی سوار نوجوان نے ہوائی  فائرنگ کردی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی اور پھر خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا ہے گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیاتفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی روڈ کینٹ میں ایک گاڑی محفوظ شہید چوک سے افشاں چوک کی طرف آئی اس میں سوار ایک  نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ریسکیو 15 کی  کال پر پولیس ملزم کو ٹریس کر  کے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتارکرنے لگی،تو ملزم نے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کی ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا