40سالہ خالد نے پریشان ہوکرزہرپی لیا، عاطف نے جھگڑے کے بعد سر میں فائرمار کر زندگی ختم کرلی
قصور،کوٹ رادھاکشن (خصوصی رپورٹ)کوٹ رادھا کشن میں 2افراد نے خودکشی کرلی۔بتایاگیاہے کہ ظفرکے پھاٹک کے رہائشی 40سالہ خالد نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے پریشان ہوکرزہرپی کر خودکشی کرلی ۔ پیرگھرانہ کے رہائشی 15سالہ نوجوان عاطف نے کرکٹ میچ میں لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے سر میں فائرمار کر زندگی ختم کرلی۔