تھائی لینڈ میں مسلح شخص نے 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

بنکاک(آئی  این پی)تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے بنکاک کی ایک مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں مارکیٹ سکیورٹی گارڈ اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے 4 افراد کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔