امریکا:سکول میں طالبعلم کی فائرنگ، طالبہ ہلاک،حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک سکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک سکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبا پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔