لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں 25سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی زخمی نوجون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ غازی آباد کے علاقے میں 25سالہ ابوبکر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ذرائع کے مطابق 25سالہ ابوبکر نیمحض اس بات پر خودکشی کی کوشش کی کہ اس کو کام پر جانے کا کہا گیا تھا زخمی ابوبکر کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مختلف پہلوئوں پر کارروائی شروع کردی